بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات شہر سے متصل گراڑی کے علاقے میں معدنیات لیجانے والی ایک گاڑی کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے مذکورہ گاڑی کے ڈرائیور اور کلینر کو تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا جبکہ گاڑی کے ٹائروں و انجن پر فائرنگ کرکے ناکارہ بنادیا گیا۔
انہوں نے کہا ہم واضح کرتے ہیں کہ بلوچستان سے وسائل لیجانے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے۔ قابض پاکستان کے فوجی و سرکاری کمپنیوں کے ہمراہ استحصالی پراجیکٹس میں شراکت دار کمپنیاں بلوچ قومی وسائل کے لوٹ کھسوٹ سے دستبردار ہوجائیں وگرنہ انہیں شدید نوعیت کے حملوں کا سامنا کرنا ہوگا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہم معدنیات لیجانے والی گاڑی ڈرائیوروں و مالکان پر واضح کرتے ہیں کہ وہ اس عمل کو ترک کردیں بصورت دیگر اپنے جانی و مالی نقصان کے وہ خود ذمہ داری ہونگے
Social Plugin