پنجگور میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے


 

پنجگور میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو ایک جاری بیان کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج پنجگور میں سی پیک روٹ کے قریب شاہو کہن میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار ہلاک اور کم از کم تین زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔


انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ہم اس عزم کو دہراتے ہیں کہ قابض پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی