بولان حملے میں پاکستانی فوج کے تین ایس ایس جی کمانڈوز ہلاک کردیئے - بی ایل اے



بولان حملے میں پاکستانی فوج کے تین ایس ایس جی کمانڈوز ہلاک کردیئے - بی ایل اے


بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے مارگٹ میں ایک حملے میں قابض  پاکستانی فوج کے تین ایس ایس جی کمانڈوز  کو ہلاک کردیا ہے۔


انہوں نے کہا گذشتہ روز سے مارگٹ، زرغون و بولان کے دیگر علاقوں میں پیش قدمی کی کوشش کرنے والے قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو سرمچاروں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ مجمع کی صورت میں بیٹھے ہوئے تھے۔


ترجمان نے مزید کہا کہ سرمچاروں نے جدید اسلحہ سے حملہ کرکے دشمن فوج کے تین کمانڈوز موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی کردیئے۔


جیئند بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں شدت کیساتھ جاری رہینگی۔