بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب خضدار شہر میں جھالاوان کمپلیکس کے مقام پر قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ نام نہاد مسلح جھتے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے اسلم محمد زئی مینگل کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ اسلم محمد زئی مینگل، ڈیتھ اسکواڈ سرغنہ شفیق مینگل کے بطور نائب متحرک رہا ہے اور خضدار شہر و گردنواح میں بلوچوں کے ٹارگٹ کلنگ میں براہ راست ملوث رہا ہے، جبکہ مذکورہ کارندہ دکاندار کے بھیس میں خود کو چھپا رہا تھا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہم بلوچ عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ دشمن کے آلہ کاروں سے فاصلہ اختیار کرے، مستقبل میں ہمارے حملے شدید ہونگے
Social Plugin