حب میں گیس پائپ لائن کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بی ایل اے


بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کرده بیان میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج حب شہر کے صنعتی علاقے نظر چورنگی کے قریب 12 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔


جیئند بلوچ نے کہا کہ ہم واضح کرچکے ہیں بلوچستان میں کسی بھی استحصالی پراجیکٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان استحصالی کمپنیوں پر مستقبل میں ہمارے حملے مزید شدید ہونگے۔


ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہماری کارروائیاں آزاد بلوچ وطن کے حصول تک جاری رہینگی۔