ہوشاپ میں پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے


 

ہوشاپ میں پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے


بلوچ لبریشن آرمی نے گذشتہ رات بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی


بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کہا بی ایل اے کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ہوشاپ میں ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کے چار اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی کردیئے جبکہ ایک ڈرون کو بھی مار گرایا گیا۔


ترجمان نے بتایا بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب ہوشاپ میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر راکٹ و دیگر جدید خوکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، تقریباً پندرہ منٹ تک جاری رہنے والے اس حملے میں کم از کم چار دشمن اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


جیئند بلوچ نے کہا کہ حملے کے دوران دشمن سرمچاروں کیخلاف ‘سرویلنس ڈرون’ کا استعمال کررہا تھا، جس کو سرمچاروں نے مار گرادیا جبکہ حملے میں دشمن فوج کی ایک چوکی راکٹ لگنے سے مکمل تباہ ہوگئی۔ شکست خوردہ دشمن اہلکاروں نے حملے کے بعد مختلف اطراف میں عام آبادی پر متعدد مارٹر گولے داغے۔


انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارائیاں شدت کیساتھ جاری رہیں گی۔