تگران میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں -بی ایل اے
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے پانچ فروری کی رات زامران کے علاقے تگران کلگ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک کیمپ کو راکٹ و دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
جیئند بلوچ کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں دشمن فوج کے تین اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ کیمپ کو شدید نقصان پہنچا سرمچاروں سے شکست کے بعد دشمن فوج نے گردونواح کے علاقہ مکینوں کو تشدد کا نشانہ بناکر حراساں کیا۔
بی ایل اے ترجمان نے مزید کہا بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، بلوچستان سے دشمن فوج کے مکمل انخلاء کو ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔
Social Plugin