جنرل اسلم بلوچ

 


جنرل اسلم بلوچ


جب آپ کے پاس منظم سیاسی سرگرمیاں موجود ہوں ، تو آپکو غیر معمولی اور غیر ضروری روک تھام کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ واضح و مکمل خیالات و نظریات کے ساتھ منظم افرادی قوت کو لیکر منظم سیاسی سرگرمیاں سرانجام دینا از خود منظم کا ایک مستقل معمولی ہو تا ہے۔ دوران جدوجہد تمام اقدامات ابتدائی نوعیت کے ہوتے ہیں، یہ انتہائی اور حتمی نوعیت کت ہوہی نہیں سکتے، ان کیلئے تجربات و دلائل کے ثبوت پیش کرنے ہوتے ہیں۔ جب اندھا دھند قبولیت کا مرحلہ گزر چکا ہوتا ہے تو سچائی کے متعلق کوئی بھی بات یا معلومات صرف اور صرف اس بنا پر مسترد نہیں کیا جاسکتا کہ اس بات یا معلومات کی عملی افادیت آپ کے پسند کے مطابق نہیں۔ منتشر خیالات و نظریات کو مقصد سے ہم آہنگ کرکے واضح و مکمل شکل دینا اور انتہائی بے ترتیب کام کو ترتیب دینے کے لئے قابل عمل طریقہ کار ہی کار آمد ثابت ہوتے ہیں