قلات میں استحصالی کمپنی کے حفاظت پر معمور اہلکاروں کو نشانہ بنایا – بی ایل اے


 


قلات میں استحصالی کمپنی کے حفاظت پر معمور اہلکاروں کو نشانہ بنایا – بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے ہربوئی میں تیل و گیس تلاش کرنے والی استحصالی پراجیکٹ کے سیکورٹی فراہم کرنے والے قابض پاکستانی فوجی اہلکاروں کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا۔


انہوں نے کہا بی ایل اے کے سرمچاروں نے استحصالی پراجیکٹ کو پکٹ سیکورٹی فراہم کرنے والے اہلکاروں کو ہربوئی میں گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں دشمن اہلکاروں کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔


ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہم پہلے بھی واضح کرچکے ہیں کہ بلوچستان میں بلوچ قومی وسائل کی لوٹ کھسوٹ کیلئے کسی بھی استحصالی پراجیکٹ کی اجازت نہیں دینگے۔ قابض پاکستانی فوج و ان کے شراکت دار کمپنیوں پر ہمارے حملے جاری رہینگے