بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے خصوصی دستے ایس ٹی او ایس نے آج بروز جمعرات خضدار شہر میں ایک آپریشن میں قابض پاکستانی فوج کے نام نہاد ذیلی ادارے سی ٹی ڈی کے افسر شربت خان کو ہلاک کردیا۔
جیئند بلوچ نے کہا بی ایل اے کی انٹیلی جنس ونگ کی معلومات کی بناء پر اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ )ایس ٹی او ایس نے کارروائی کرتے ہوئے جھالاوان میڈیکل کمپلیکس کے قریب سی ٹی ڈی کے انسپکٹر شربت خان کو نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں شربت خان موقع پر ہلاک اور اس کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔
اس کا کہنا ہے کہ مذکورہ افسر کافی عرصے سے مختلف گاڑیاں بدلنے سمیت دیگر طریقوں سے خود کو چھپا رہا تھا تاہم بی ایل اے کی انٹیلی جنس ونگ اس پر نظر رکھی ہوئی تھی جس کے تحت یہ کاروائی عمل میں لائی گئی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ شربت خان نام نہاد سی ٹی ڈی سے منسلک ہوکر بلوچوں کو جبری لاپتہ کرنے، انہیں تشدد کا نشانہ بنانے اور جعلی مقابلوں میں قتل جیسے جرائم کا مرتکب پایا گیا تھا۔ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ہم واضح کرتے ہیں کہ بلوچ قوم پر ہونے والے مظالم کا ہرصورت حساب لیا جائے گا۔
Social Plugin