تربت میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے گذشتہ رات تربت میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
جیئند بلوچ کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ رات کیچ کے شہر تربت میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکیوں کوگرنیڈ لانچر کے ذریعے نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے پاکستانی فوجی ٹھکانوں پر متعدد گولے داغے جس سے دشمن اہلکاروں کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
Social Plugin