مستونگ اور پنجگور حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بی ایل اے
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور ایک مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہا بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک کیمپ کے مرکزی دروازے پر تعینات اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے انہیں جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے دو روز قبل پنجگور کے علاقے گچک میں کہن کے مقام پر یوفون کمپنی کے ایک مواصلاتی ٹاور کے مشینری کو نذرآتش کرکے ناکارہ بنادیا۔
ترجمان نے کہا بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچ وطن کی آزادی تک ہمارے حملے قابض فوج اور انکے شراکت داروں پر جاری رہینگے۔
Social Plugin