مشکے میں قابض فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بی ایل اے



مشکے میں قابض فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آواران کے علاقے مشکے میں دو حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا جن میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

جیئند بلوچ کے مطابق سرمچاروں نے ریندک اور میہی کے مقام پر قائم دشمن کے دو چوکیوں پر گرنیڈ لانچر سے گولے داغے اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا حملے کے  نتیجے میں تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ دشمن کو مزید مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان کا کہنا تھا بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔