خاران میں دشمن آلہ کار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بی ایل اے


 

خاران میں دشمن آلہ کار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بی ایل اے


بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے اپنے آفیشل ٹیلیگرام چینل ( ہکل میڈیا ) سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے خاران کے علاقے لجے میں قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے ایک آلہ کار کو حملے میں ہلاک کردیا اور اسکا اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا۔


جیئند بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے گذشتہ رات لجے توک کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے،محمد جان ولد حسن خان ساسولی کو ہلاک کردیا اور اس سے ایک عدد کلاشنکوف بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔


اس نے کہا دشمن کے سامنے سرینڈر شدہ مذکورہ شخص طویل عرصے سے قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے تشکیل کردہ جھتے کا حصہ تھا اور لجے و گردنواح میں بطور آلہ کار کام کررہا تھا۔ مذکورہ شخص فوجی آپریشنوں میں دشمن کی معاونت کرنے سمیت خواتین کو بلیک میل کرکے دشمن کی معاونت کیلئے استعمال کرنے جیسے جرائم کا مرتکب ہوا تھا۔


جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہم واضح کرچکے ہیں کہ دشمن کے پیرول پر کام کرنے والے غداروں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا اور اس جھتے سے منسلک دیگر غداروں کو جلد ہی انکے انجام تک پہنچایا جائے گا۔