سبی میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بی ایل اے


 

سبی میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بی ایل اے


بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب سبی کے علاقے ڈھاڈر صبری میں قابض پاکستانی فوج کے ایک کیمپ کو راکٹ و دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔


جیئند بلوچ کے مطابق کیمپ کے ایک مورچے کے اندر راکٹ لگنے سے قابض پاکستانی فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔


جیئند بلوچ کا کہنا تھا بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی