کولواہ: قابض پاکستانی فوج کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے
بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز صبح نو بجے کے وقت کیچ کے علاقے کولواہ میں بَل کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے گاڑیوں کے ایک قافلے پر حملہ کرکے دشمن فوج کے چار اہلکار ہلاک کردیئے۔
قابض فوج کے گاڑیوں کے قافلے پر پہلے سے مورچہ زن سرمچاروں نے راکٹوں و دیگر خودکارہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہینگے۔
جیئند بلوچ
ترجمان، بلوچ لبریشن آرمی
مورخہ 28 اکتوبر 2022
Social Plugin