واشک اور قلات حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بی ایل اے
بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے واشک اور قلات میں دو مختلف حملوں میں قابض فوج کے ایک پوسٹ اور جاسوسی کیلئے استعمال ہونے والی مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بناکر تباہ کردیا۔
بی ایل اے کے سرمچاروں نے واشک کے علاقے راغے میں شنگر کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کے پوسٹ پر گذشتہ شب حملہ کیا، سرمچاروں نے دشمن کے پوسٹ پر متعدد راکٹ و گرنیڈ لانچر کے گولے داغے جو اپنے ہدف پر لگے۔
حملے میں ایک دشمن اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ایک مورچہ تباہ ہوگیا۔
دریں اثناء بی ایل اے کے سرمچاروں نے قلات میں شور پارود سے متصل علاقے نیمرغ میں راہو کے مقام پر نصب یوفون کمپنی کے ایک ٹاور کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا جبکہ اسکی مشینری کو ناکارہ کردیا گیا۔
مذکورہ ٹاور کو پاکستان فوج نے بلوچ جہدکاروں کے جاسوسی کے غرض سے نصب کروایا تھا۔ اس سے قبل بھی مذکورہ کمپنی کو تنبیہہ کی جاچکی ہے کہ پاکستانی فوج کی ایماء پر ٹاوروں کی تنصیب و جاسوسی ترک کردے۔
بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، قابض فوج اور اسکے معاون کاروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔
جیئند بلوچ
ترجمان، بلوچ لبریشن آرمی
مورخہ 24 اکتوبر 2022
Social Plugin